ابنا: اطلاعات کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ابو ظبی میں ہندوستان کے سفیر نے امارات کے حکام سے مطالبہ کیا ہےکہ ہندوستان کے ایک ماہی گير کے مارے جانے کےبارے میں تحقیقات کرے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا ہےکہ واشنگٹن میں بھی ہندوستانی سفارتخانے نے امریکہ سے اس بارے میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے ایک امریکی جنگي جہاز نے امارات کے آبی ساحلوں میں ماہیگيری میں مشغول ایک بوٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک ہندوستانی ماہی گير ہلاک اور تین افراد زحمی ہوگئے تھے۔ ہندوستان میں امریکی سفارتخانے نے ہلاک شدہ فرد کے اھل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور دعوی کیا ہےکہ امریکی جہاز نے ماہیگروں کو رکنے کی وارننگ دی تھی ۔
.......
/169