15 جولائی 2012 - 19:30

امريکي وزير خارجہ ہيلري کلنٹن صہيوني حکام سے مذاکرات کے لئے اتوار اور پير کي درمياني رات تل ابيب پہنچي ہيں -

ابنا: خبروں کے مطابق امريکي وزير خارجہ کلنٹن اور صہيوني حکام نے مصر کے ساتھ اسرائيل کے تعلقات، فلسطينيوں کے ساتھ مذاکرات اور ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام کے بارے ميں بات چيت کي -ہيلري کلنٹن نے اس سے پہلے مصر کا دورہ کيا تھا جہاں ان کے دورے کے خلاف دسيوں ہزار مصري باشندوں نے شديد احتجاج کيا تھا –قاہرہ کے التحرير اسکوائر پر مصري عوام نے بہت بڑا احتجاجي مظاہرہ کرکے امريکي وزير خارجہ کي مصر آمد پر اپنے شديد غم وغصے کا اظہار کيا اور کہا کہ وہ امريکا کو اب ملک ميں پير جمانے کي اجازت نہيں ديں گے -مصر کے شہر اسکندريہ ميں بھي اتوار کو مظاہرين نے امريکي قونصل خانے کے باہر زبردست احتجاجي مظاہرہ کياتھا -  ہيلري کلنٹن کو اسکندريہ ميں امريکي قونصل خانے کا افتتاح کرنے کے لئے سخت سيکورٹي پہرے کے اندر سے گذر نا پڑا مگر اس کے باوجود وہاں موجود مظاہرين نے ان کا  سڑے ٹماٹروں اور جوتوں سے استقبال کيا -اسي طرح کا مظاہرہ قاہرہ ميں اس ہوٹل کے باہر بھي کيا گيا جہاں ہيلري کلنٹن ٹھہري تھيں -

.......

/169