ابنا: سعودي عرب کي خواتين نے آل سعود حکومت کو خبردار کيا ہے کہ اب مظاہرے پر امن نہيں رہيں گے - سعودي خواتين نے ملک کے مشرقي علاقے کے شہر قطيف ميں ايک مظاہرے کےدوران سعودي حکومت کو واضح پيغام ديا ہے کہ اب پرامن مظاہروں کا سلسلہ ہونے والا ہے اور تشدد کا جواب ديا جائے گا -سعودي خواتين نے قطيف شہر کي شخصيات سے کہا ہے کہ وہ آل سعود کے مظالم اور مذہبي رہنما شيخ نمر کي گرفتاري پر خاموش نہ بيٹھيں - مظاہرے ميں شريک ايک سعودي خاتون نے کہا کہ ايک ايسے وقت جب سعودي سيکورٹي اہلکار ہمارے نوجوانوں کو شہيد کررہے ہيں اور شيخ باقر نمر کو زخمي حالت ميں گرفتار کررکھا ہے تو ايسے ميں يہ توقع کيسے کي جاسکتي ہے کہ ہمارے مظاہرے پرامن رہيں گے - مظاہرے کے شرکا نے شيخ باقر نمر سے اپني يکجہتي کا اظہار کرتے ہوئے سعودي حکومت کے کارندوں کے ہاتھوں ان کي گرفتاري کي مذمت کي - دوسري طرف پريس ٹي وي نے خبردي ہے کہ دارالحکومت رياض کے قريب الحاير جيل ميں سعودي سيکورٹي اہلکاروں کے تشدد کے نتيجے ميں دو قيدي جاں بحق ہوگئے ہيں - اس سے پہلے سعودي ذرائع نے خبردي تھي کہ الحاير ميں جيل ميں قيد سياسي قيديوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کرديئے ہيں - گذشتہ اتوار سے جب سے سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے قطيف ميں شيخ نمر کو زخمي کرکے گرفتار کيا ہے ملک کے مختلف علاقوں منجملہ مشرقي علاقوں ميں حکومت مخالف مظاہروں ميں تيزي آگئي ہے - اس درميان شيخ نمر کي گرفتاري پر ہونےوالے شديد مظاہروں کے پيش نظر سعودي حکومت نے ان کے بعض اہل خانہ کو اسپتال ميں ان سے ملنے کي اجازت دے دي ہے -شيخ باقر النمر کو جنھيں سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے گولي مار کر زخمي اور پھر گرفتار کرليا تھا - علاج کے لئے ظہران کے فوجي اسپتال ميں داخل کرايا گيا ہے - گذشتہ ہفتے اتوار کو سعودي سيکورٹي اہلکاروں نے شيخ باقر النمر کي گاڑي پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں ان کي گاڑي ديوار سے جاٹکرائي اور گولي ان کو بھي لگي-اس کے بعد سعودي حکومت کے کارندوں نے انہيں نامعلوم مقام پر منتقل کرديا تھا اور اب ان کا ظہران کے فوجي اسپتال ميں علاج ہورہا ہے-
.......
/169