15 جولائی 2012 - 19:30

بحرین میں جاری حکومت مخالف احتجاجی مظاھروں کے دوران اس ملک کے عوام نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگاتے ہوۓ بحرین سے آل سعود کی غاصب افواج کے انخلا کا مطا لبہ کیا -

ابنا: منامہ کے قریب واقع شھر الدیر میں ہونے والے احتجاجی مظاھرے کے موقع پر مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی ، نہتے عوام پر حملوں کو روکنے اور اسی طرح مظاہرین پر ہونے والے حملوں کےعناصر کے خلاف فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا -آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے ایسے میں ہو رہے ہیں کہ جب آل خلیفہ کی سکیورٹی فورسز نے سترہ کے رہائشی علاقے پر حملہ کرکے کئی گھروں میں آنسو گیس کے شیل داغے ۔بحرین کے عوام کی آل خلیفہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک 2011سے شروع ہوئی اور آل سعود اور آل خلیفہ کے حملوں میں اب تک سینکڑوں انقلابی، شھید ؛ زخمی اور گرفتار ہو ۓ ہیں ۔

.......

/169