15 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مرکز کوئٹہ سے گذشتہ روز نیٹو سپلائی بحالی کے خلاف شروع ہونیوالا دفاع پاکستان کونسل کا لانگ مارچ آج چمن بارڈرپر پہنچ گیا –

ابنا: کوئٹہ سے ہمارے نمائندے کےمطابق لانگ مارچ میں شریک ہزاروں افراد نے چمن بارڈرپر دھرنا دیا ہے.  اس موقع پر دفاع پاکستان کونسل کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے دہشتگردی کے نام پر شروع کی گئی جنگ میں ابتک دس لاکھ کے قریب افراد مارے گئے ہیں اور افغانستان میں تباہی کا اصل ذمہ دار خود امریکہ ہی ہے.لانگ مارچ میں شریک رہنماؤں نے نیٹو سپلائی کی بندش تک اپنا احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیٹو سپلائی جاری رہی تو اپنا احتجاج سڑکوں پر بھی لے جائیں گے.       کوئٹہ سے چمن تک لانگ مارچ کے راستے میں جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگائے گئے تھے جہاں حاضر افراد نے امریکہ اور حکومت کے خلاف نعرے لگا کر نیٹو سپلائی  کی بحالی کی مذمت کی -

.......

/169