14 جولائی 2012 - 19:30

غرب اردن میں صہیونی فوجیوں کےہاتھوں گرفتارہونےوالےفلسطینیوں کی تعداد بڑھ کرگیارہ ہوگئی ہے۔

 ابنا: صہیونی فوجیوں نےآج جنین ، رام اللہ ، بیت لحم ، اورالبیرہ شہروں پرحملہ کرکے گیارہ فلسطینیوں کوگرفتارکرکےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاہے۔  صہیونی فوجیوں کےہاتھوں گرفتارہونےوالوں میں فلسطین کےرکن پارلیمنٹ احمدعبدالعزیزمبارک بھی شامل ہيں۔   صہیونی فوجیوں نےاحمد عبدالعزیزمبارک کوان کےگھرپرحملہ کرکےگرفتار کیا ہے۔  دوسری جانب صہیونی کالونیوں کےباشندوں نے آج تل الرمیدہ اور شہدا روڈ پریلغار کے بعد فلسطینی شہریوں کےگھروں پربھی حملےکئےہيں۔  صہیونی کالونیوں کےباشندوں نے آج دو پہر کے بعد نابلس شہر کےجنوب مشرق میں واقع جالود گاؤں پربھی حملہ کیا۔ ........./169