ابنا: آجکی ہڑتال کے موقع پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے جن میں اے این پی کے کارکن بھی شامل ہیں -
پوليس کے مطابق کوئٹہ ميں عوامي نيشنل پارٹي کے کارکن ہڑتال کاجائزہ لينے کے لئے ڈبل روڈ سے گزر رہے تھے کہ چند نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردي جس کے نتيجے ميں پارٹي کارکنوں اور راہ گيروں سميت دس افراد زخمي ہوگئے-
گذشتہ روزعوامي نيشنل پارٹي کے جلسے ميں ہونیوالے بم دھماکے ميں7 افراد جاں بحق اور اے این پی کے صوبائي صدر اورانکي اہليہ سميت متعدد افراد زخمي ہوگئے تھے - اے اين پي نے تين روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے آج ہڑتال کي اپيل کي ہے-
پوليس کے مطابق کچلاک بازار پھاٹک پر کل جمعہ کو اے اين پي کا جلسہ جاري تھا کہ اسي دوران اسٹيج کے قريب نامعلوم افراد کي جانب سے سائيکل پر نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گيا جسکے نتیجے میں ابتدائی طور پر 6 افراد ہلاک اور 21 دیگر زخمی ہوئے جن میں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئي - عوامي نيشنل پارٹي نے دھماکے کي مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسہ کيلئے مناسب سکيورٹي فراہم نہيں کي گئي تھی –
دوسری جانب کوئٹہ میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں مزید 4 افراد مارے گئے ہیں.......
/169