10 جولائی 2012 - 19:30

روس اور لندن کے تجزيہ کاروں کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران لیزر سے چلنے والے میزآئل بنا رہا ہے۔

ابنا: روس اور لندن کے تجزيہ کاروں کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران لیزر سے چلنے والے میزائل بنا رہا ہے۔ ان میزائلوں کا ماڈل روس کے میزائل کورنٹ کی طرح ہے اور اس میزائل کو حزب اللہ لبنان نے 2006 کی جنگ میں اسرائیلی ٹینکوں کے خلاف استعمال کیا تھا۔روس کی دفاعی مشاورت کونسل کے سربراہ ایگور کورونجیکو کا کہنا ہے کہ ایران نے اس میزائل کی کاپی تیار کرکے اسے بنانا شروع کردیا ہے ۔

لندن کے ایک تجزیہ کار نیل گیبسن کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ایران نے یہ ماڈل  شام، حماس یا حزب اللہ سے حاصل کئے ہوں جس پر اس نے کام شروع کردیا ہے۔

گیبسن نے یہ امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ کسی ملک نے یہ میزائل روس سے خرید کر ایران کے حوالے کئے ہوں۔ .......

/169