9 جولائی 2012 - 19:30

دنيا بھر ميں امريکي کمانڈوز کي دہشت گردي کے خلاف نام نہاد خفيہ کارروائيوں کے نام پر غير اخلاقي سرگرميوں ميں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے.

ابنا: اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شمالي افريقا کے ايک پل سے نائيگر دريا ميں ايک لينڈ کروزر گرنے سے چھ افراد ہلاک ہوئے .

مرنے والوں ميں تين مرد اور تين خواتين شامل تھيں. امدادی ٹيميں يہ ديکھ کے حيران رہ گئي کہ مرنے والے تينوں مرد امريکي کمانڈو تھے.

اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سوال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ايک پسماندہ اور دور افتادہ ملک مالي ميں امريکي کمانڈوز کيا کررہے تھے جب کہ ايک ماہ قبل امريکا نے ان کي حکومت سے ملٹري تعلقات معطل کرديئے تھے. دس ہفتے گزرنے کے باوجود اس راز کي ابھي تک حکام وضاحت نہيں کرسکے.

اخبار نے دنيا بھر ميں امريکي کمانڈوز کے کرتوتوں کو بھي تنقيد کا نشانہ بنايا ہے کہ وہ وہاں پر جس مشن کے لئے تعينات کيے گئے ان پر ان کي توجہ کم بلکہ غيرا خلاقي سرگرميوں پر زيادہ ہے۔ ان کمانڈوز کے ساتھ مرنے والي تينوں خواتين مراکش کي کال گرل تھيں........

/169