9 جولائی 2012 - 19:30

صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے تہران میں خواتین اور اسلامی بیداری کی عالمی کانفرنس کے افتتاح کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا ہےکہ سامراجی ممالک جھوٹے نعروں کے ذریعے اقوام کے ذخائر کی لوٹ مار کرتے ہیں۔

ابنا: صدر مملکت نے آج تہران میں خواتین اور اسلامی بیداری کی عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ غلامی کے دور میں ظلم بہت نمایاں تھا ، کہا کہ سامراجیوں نے انسانی حقوق ، اقوام کی آزادی اور دفاع ، بہتر معیار زندگی اور آسائش کے وعدوں اور عظیم اقتصادی اور سیاسی ترقی و پیشرفت کے نعروں کے ذریعے اقوام کو بہت زیادہ دھوکہ دیا ہے تاکہ ان کے ذخائر کو لوٹ سکیں۔

صدر مملکت نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ انسان کو ایک عظیم زندگی کے لۓ پیدا کیا گیا ہے لیکن ابھی تک یہ مقصد پورا نہیں ہوسکا ہے ،  کہا کہ اس میں شک نہیں کہ آج انسان اور حقیقت انسان پر ایسا ظلم کیا جارہا ہے کہ تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔

واضح  رہے کہ تہران میں آج صبح خواتین اوراسلامی بیداری کی عالمی کانفرنس کا آغاز ہوا جس میں سیاسی ، سماجی ، ثقافتی اور علمی میدانوں میں سرگرم  ایک ہزار پانچ سو ایرانی اور غیر ملکی خواتین شریک ہیں۔ .......

/169