ابنا: المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے دھڑے کے سربراہ محمد رعد نے کہا کہ حزب اللہ نے صہیونی دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے جو تیاریاں کی ہیں وہ صہیونی ریاست کی سوچ سے کہیں بڑھ کر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لبنان پر دشمن کی کسی بھی طرح کی جارحیت کے بعد دشمن کے سمجھ میں بات آجائے گي کہ جب تک حزب اللہ موجود ہے لبنان پر اسے کامیابی نہیں مل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ سب کی طرف یہاں تک کہ سیاسی مخالفیں کی طرف بھی دوستی کا ہاتھ بڑھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور حزب اللہ کو موقع ملے گا تا کہ ملک میں امن و استحکام قائم ہو اور مغربی سازشوں کا مقابلہ کیا جاسکے جن کا مقصد ملک کے ٹکڑے کرنا ہے۔ .....
/169