6 جولائی 2012 - 19:30

غزہ پٹی میں عوامی پارٹی کے سیاسی دفتر کے رکن ولید العوض نے غیر ملکی سازشوں کے مقابلے میں شام کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: الدنیا ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کی جانب سے غیر ملکی سازشوں کے مقابلے میں شام کی حکومت اور عوام کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں ولید العوض نے کہا ہے کہ ہم عرب ممالک میں ہر طرح کی غیر ملکی مداخلت کے مخالف ہیں اور اسی بنیاد پر ہم غیر ملکی جارحیت کے شکار شام کے ملک کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

ولید العوض نے غزہ پٹی میں مزید کہا کہ شام کے خلاف دشمنوں کے شدید حملے کی وجہ اس ملک کی جانب سے استقامت کی حمایت اور امریکہ اور صیہونی حکومت کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مخالفت ہے۔

ڈیموکریٹک محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیاسی دفتر کے رکن طلال ابوظریفہ نے بھی کہا ہے کہ ہم ممالک کے امور میں ہر طرح کی غیر مداخلت کے مخالف ہیں کیونکہ مداخلت کافائدہ صرف مداخلت کرنے والے کو حاصل ہوتا ہے۔ ابو ظریفہ نے مزید کہا کہ ان کا محاذ شام کے بحران کا واحد حل گفتگو کو جانتا ہے۔....... /169