ابنا: ليبيا کے بعض شہروں خاص طور پر بنغازی اور طرابلس میں جاری بدامنی اور مسلحانہ جھڑپوں کے باوجود دارالحکومت طرابلس سميت مختلف شہروں ميں سيکيورٹي کے سخت انتظامات کے تحت انتخابات جاری ہے - گزشتہ روز بنغازي ميں پولنگ کا سامان لے جانے والے ايک ہيلي کاپٹر پر فائرنگ کي گئي جس سے اليکشن کميٹي کا ايک اہلکار ہلاک ہوگيا.واقعے کے بعد بن غازي کے 130پولنگ اسٹيشنوں کي حفاظت کے ليے 3000سے زائد سيکيورٹي اہلکار تعينات کرديے گئے ہيں. - ليبيا ميں عوام کي اکثريت انتخابات اور ملک ميں جمہوريت کے قيام کے سلسلے ميں پرجوش نظر آرہي ہے.- عبوري کونسل کے حکام کو اميد ہے کہ انتخابات اور اس کے بعد انتقال اقتدار کا مرحلہ پر امن طور پر طے کر ليا جائے گا.ليبيا ميں قانون ساز اسمبلي کي 200نشستوں کے ليے قریب 3700 اميدواروں کے درميان مقابلہ ہورہا ہے-........ /169
6 جولائی 2012 - 19:30
News ID: 327416
ليبيا ميں کرنل قذافي کے 42سالہ دورِآمريت کے خاتمے کے بعد پہلے عام انتخابات کا آج آغاز ہوا -