ابنا: يورپي يونين کے شعبہ خارجہ پاليسي کي سربراہ اور گروپ پانچ جمع ايک کي مذاکراتي ٹيم کي ليڈر کيتھرن اشٹن نے بدھ کو ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کي مذاکرتي ٹيم کے ليڈروں کے معاونين کے درميان فني مذاکرات کا يہ سلسلہ جاري رہے گا
انہوں نے آئندہ مذاکرات کي کسي تاريخ کا اعلان نہيں کيا ہے-دوسري جانب روس کے نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ استنبول ميں ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے فني مذاکرات ميں پيشرفت ہوئي ہے - انہوں نے کہا کہ دونوں فريقوں کے درميان مذاکرات ميں پيشرفت کے لئے حالات سازگار ہيں - ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے فني گروپ کے درميان استنبول ميں مذاکرات تين جولائي کو ہوئے -
ان مذاکرات ميں ايراني ٹيم کي قيادت ايران کے چيف ايٹمي مذاکرات کار ڈاکٹر سعيد جليلي کے معاون ڈاکٹر علي باقري اور گروپ پانچ جمع ايک کي مذاکراتي ٹيم کي ليڈر کيتھرن اشٹن کي معاون ہلگا اسمتھ نے گروپ پانچ جمع ايک کي ٹيم کي قيادت کي-........
/169