4 جولائی 2012 - 19:30

اصفہان – اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے مبارکہ اسٹیل کمپلکس کے سب سے بڑے اور اعلی درجے کے لوہے کے کارخانے کا افتتاح کردیا.

ابنا: شہید خرازی پراجکٹ پر چلنے والا مبارکہ اسٹیل کمپلکس دو کارخانوں پر مشتمل اپنی نوعیت کا سب سے بڑا لوہا بنانے کا منصوبہ سمجھا جاتا ہے. اس کارخانے کا ھر یونٹ سال میں ایک اعشاریہ پانچ میلین ٹن لوہا پیدا کر سکتا ہے. اس منصوبے سے 700 لوگوں کو بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار مہیا ہوگا. ایرانی صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس کارخانے کے پارک میں پودا لگانے کے بعد مختلف شعبوں کا دورہ کیا. احمدی نژاد کے ساتھ اس موقع پر ایران کے وزیر انڈسٹری، کان کنی اور تجارت "مہدی غضنفری"، ایرانی صدر کے ایگزیکٹو نائب صدر "حمید بقایی" اور اصفہان شھر کے مبارکہ اسٹیل کمپلکس کے منیجنگ ڈائریکٹر "سمیعی نژاد" دورے میں شامل تھے. ڈاکٹر احمدی نژاد اپنے صوبائی دوروں کے حوالے سے اب تک تین بار اصفہان کا سفر کرچکے ہیں. ........ /169