ابنا: شام کے سرکاري ٹي وي کے مطابق ملک کي سيکورٹي فورس نے حمص شہر کے نواحي علاقے القصير ميں بيروني طاقتوں کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کے خفيہ ٹھکانے پر حملہ کرکے بم بنانے کے بنانے کے آلات اپنے قبضے ميں لے ليئے ہيں جبکہ پچيس کے قريب اينٹي ويٹ بموں کو ناکارہ بناديا ہے-
شامي فوج نے حمص کے ايک اور علاقے وزاريہ پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کرديا اور دہشتگردوں کو بھاري نقصان پہنچايا ہے-شمالي شام کے شہر حلب کے علاقے مريدين ميں کي جانے والي ايک کاروائي کے دوران شامي فوج نے پانچ مسلح دہشتگردوں کو اس وقت گرفتار کرليا جب وہ شہر ميں دہشتگردي کي منصوبہ بندي کے لئے تياري کر رہے تھے- شامي فوج کے انجينيئرنگ کور نے حلب شہر ميں کار بم دھماکوں کي کوشش بھي ناکام بنادي ہے اور کاربموں کو ناکارہ بنا ديا ہے-حلب ہي ميں دير حافر نامي علاقے ميں ہونے والے لڑائي کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمي ہوئے ہيں جبکہ ان کے سرغنہ کو گرفتار کرليا گيا ہے-مشرقي شام کے علاقے ديرالزور ميں بھي شامي سيکورٹي دستوں نے عام شہريوں پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ايک گروپ کے کئي ارکان کو ہلاک کرديا ہے- دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ شامي فوج کے انٹيلي جينس يونٹ نے عوام کے تعاون سے حاصل ہونے والي معلومات کے ذريعے دير الزور کے علاقے ميں دہشتگردوں کے ايک خفيہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا جہاں سے بھاري مقدار ميں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے- برآمد ہونے والے اسلحے ميں بڑي تعداد ميں بم، آٹوميٹک بندوقيں اورراکٹ شامل ہيں- ايک اور اطلاع يہ ہے کہ بيروني طاقتوں کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کے ايک گروپ نے شمالي مغربي شہر ادلب کے علاقے مصريہ سے خواتين اور بچوں سميت متعدد عام شہريوں کو اغوا کر ليا ہے-دہشتگردوں کے ايک گروپ نے ادلب ہي کے علاقے سلقين پر حملہ کرکے متعدد مکانات کو آگ لگادي ہے-قطر ، سعودي عرب اور ترکي سميت بعض علاقائي حکومتوں اور مغربي ملکوں کے حمايت يافتہ دہشتگرد گروپ مارچ دوہزار گيارہ سے شام ميں بدامني پھيلاتے چلے آرہے ہيں- يہ دہشتگرد گروہ منظم طريقے سے عام شہريوں کا قتل عام اور سيکورٹي فورس کے اہلکاروں کو نشانہ بناکر اس کا الزام شامي حکومت پر لگا کر فوجي مداخلت کا راستہ ہموار کرنے کي کوشش کر رہے ہيں-
.......
/169