ابنا: عراقي ذرائع کا کہنا ہے يہ کار بم دھماکہ زبيديہ کے ايک مصروف ترين بازار ميں اس وقت ہوا جب لوگوں کي ايک بڑي تعداد خريداري ميں مصروف تھي-
اسپتال اور سيکورٹي ذرائع نے آٹھ افراد کے جانبحق ہونے کي تصديق کردي ہے جبکہ بائيس افراد زخمي بتائے جاتے ہيں-يہ کار بم دھماکہ کربلائے معلي اور ديوانيہ شہر ميں ہونے والے بم دھماکوں کے صرف ايک دن کے بعد ہوا جس ميں مجموعي طور پر چاليس عراقي شہري شہيد اور ايک سو تيس سے زائد زخمي ہوگئے تھے-
عراقي ذرائع کا کہنا ہے کہ بيروني طاقتوں کے حمايت يافتہ مسلح دہشتگرد وزيراعظم نوري المالکي کي حکومت کو ناکام ظاہر کرنے اور ملک ميں فرقہ واريت کي آگ بھڑکانے کے لئے يہ حملے کر رہے ہيں اور وزيراعظم کے خلاف تحريک عدم اعتماد کي ناکامي کے بعد اس ميں شدت آگئي ہے-
.......
/169