3 جولائی 2012 - 19:30

پيامبر اعظم سات ميزائلي فوجي مشقوں کے آخري مرحلے ميں بدھ کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي نے خليج فارس ميزائل کے ذريعے سمندر ميں فرضي دشمن کے طے شدہ ہدف کو نشانہ بنايا اور جنگي طياروں فرضي دشمن کے ٹھکانوں پر بمباري کر کے انہيں تہس نہس کرديا -

  ابنا: مشقوں کے آخري مرحلے ميں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے لڑاکا طياروں نے فرضي دشمن کے ٹھکانوں پربمباري کي اور انہيں  تباہ کرديا  - بعد ازاں  جاسوس طياروں نے علاقے پر پروازيں بھريں جن کے ذريعے علاقے کي صورتحال کا جائزہ ليا گيا- اس سے پہلے پاسداران انقلاب نے خليج فارس نامي ميزائل کے ذريعے سمندر ميں فرضي دشمن کے ٹھکانوں اور اہداف کو نشانہ بنايا-     سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے ايئرو اسپيس ڈويژن کے کمانڈر بريگيڈيئر جنرل امير علي حاجي زادے نے ايران کے اطراف قائم امريکہ کے پنتيس فوجي ٹھکانوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے ميں دشمن کے تمام ٹھکانے ہمارے ميزائيلوں کي زد پر ہيں- انہوں نے دو ٹوک الفاظ ميں کہا کہ اسرائيل بھي ہمارے ميزائيلوں کي رينيج ميں ہے   اور ہم نے ايسے انتظامات کر رکھے ہيں جن کے تحت ايران پر حملے کي صورت ميں پہلے ہي لمحے ميں  دشمن کے تمام ٹھکانوں کو تہس نہس کرديا جائے گا-

      سپاہ پاسداران کے ايئرو اسپيس ڈويژن کے کمانڈر نے پنامبر اعظم سات فوجي مشقوں کے دوران بيلسٹک ميزائيلوں کے کامياب تجربات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ يہ ميزائل ايران کے مختلف علاقوں سے ايک منظم منصوبے کے تحت فائر کئے گئے اور ان ميزائيلوں نے بيروني طاقتوں کے ہوائي اڈوں کي طرح بنائے گئے فرضي ٹھکانوں کو کاميابي کے ساتھ نشانہ بنايا-   پيامبر اعظم ميزائلي فوجي مشقيں پير کو شروع ہوئيں اور اس کے اہم مرحلے ميں منگل کے روز درجنوں اقسام کے کم  اور لمبے فاصلے تک مارے کرنے والے ميزائيلوں کا تجربہ کيا گيا تھا جس ميں شہاب ايک ، شہاب دو، شہاب تين، فاتح، تھنڈر، زلزال ، خليج فارس اور قيام نامي ميزائيل شامل تھے-      مغرب کي جانب سے ايران پر دباؤ بڑھانے کي غرض سے کئے جانے والے اقدامات کے درميان ہونے والي ان فوجي مشقوں نے اسرائيلي حکام کي نينديں حرام کردي ہيں- اسرائيلي اخبار يديعوت اہارونوت نے لکھا ہے کہ يورپ کي جانب سے پابنديوں کے آغاز کے صرف ايک دن بعد ايران نے پبامبر اعظم نامي ميزائيلي مشقيں شروع کردي ہيں- اسرائيليوں کے خوف اور وحشت ميں اس وقت اور بھي اضافہ ہوگيا جب عالمي ذرائع ابلاغ نے ايران کے ان  ميزائيلوں کے  تجربات کي خبريں جاري کيں جو اسرائيل کو نشانہ بنانے کي صلاحيت رکھتے ہيں-     فرانس پريس کي رپورٹ کے مطابق شہاب تين قسم کے دوہزار کلوميٹر تک مار کرنے والے ميزائيل تجربے کا واضح پيغام يہ ہے کہ ايران اسرائيل کو نشانہ بنانے کي پوري صلاحيت رکھتا ہے-

دوسرے مغربي ذرائع ابلاغ نے بھي پيامبر اعظم فوجي مشقوں کو ايران کي جانب سے امريکہ اور اسرائيل سميت تمام دشمنوں کے لئے ايک انتباہ اور تيل و بينکاري کے شعبے ميں عائد کي جانے والي نئي پابنديوں کے ناکام ہونے کا ثبوت قرار ديا ہے-.......

/169