ابنا: يہ ملاقات ہندوستان کے دارالحکومت نئي دھلي ميں ہوگي اور اس دونوں ممالک کے خارجہ سيکريٹري اور انکے معاونين حصہ ليں گے-خبر رساں ايجنسيوں نے ايک اعلي ہندوستاني عہديدار کے حوالے سے بتايا ہے کہ ملاقات کا سب سے اہم مقصد يہ ہے کہ اسلام آباد اور نئي دھلي کےدرميان امن مذاکرات کا سلسلہ مستقل جاري رہے- اس ملاقات ميں جليل عباس جيلاني پاکستان کي نمائندگي کريں گے جبکہ ہندوستان کي جانب سے خارجہ سيکريٹري انجن متھائي شريک ہونگے-
يہ ملاقات گزشتہ مہينے ہونا تھي ليکن پاکستان ميں وزارت عظمي کي تبديلي کي وجہ سے اسے ملتوي کرديا گيا تھا-
.......
/169