2 جولائی 2012 - 19:30

مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی کا اسرائیلی وزیر اعظم بینامین نیتن یاھو کا فون سننے سے انکار، محمد مرسی نے نیتن یاھو کا فون سننے کے حوالے سے امریکی سفارش بھی مسترد کر دی۔

ابنا: اسرائیلی اخبارات کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم بینامین نیتن یاھو نے مصر کے نو منتخب صدر محمد مرسی کو مبارکباد دینے کے لئے ٹیلی فون کیا جسے انہوں نے سننے سے انکار کر دیا جس پر اسرائیلی وزیر اعظم نے اس حوالے سے امریکی انتظامیہ سے رابطہ کیا کہ وہ مصری صدر سے فون سنے کو کہیں لیکن محمد مرسی نے اس حوالے سے امریکی درخواست کو بھی مسترد کر دیا ۔تجزیہ کاروں کے مطابق مصر کے صدر کا فون سنننے سے انکار مصر کی نو منتخب قیادت کی اسرائیل کے حوالے سے پالیسی کا عکاس ہے ۔لندن سے شائع ہونے والے مصروف اخبار ’’القدس العربی نے ’’جب مرسی نے نیتن باھو کی تحقیر‘‘ کی کے موضوع پر ادارہ تحریر کیا ہے۔

.....

/169