ابنا: دوسري جانب رپورٹ ہے کہ بحرين ميں عوام کي سرکوبي ميں برطانوي پوليس اسکاٹ لينڈ يارڈ بھي آل خليفہ حکومت کا ساتھ دے رہي ہے - رپورٹوں کے مطابق منگل کو دارالحکومت منامہ، جد حفص ، المصلي، السنابس اور سترہ سميت بحرين کے مختلف علاقوں ميں عوام نے اپنے مظاہروں ميں آل خليفہ حکومت کي مخالفت کے ساتھ ہي سياسي قيديوں کے ساتھ يک جہتي کا اعلان بھي کيا- مظاہرين نے تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي اور ملک سے تمام غير ملکي افواجي کي فوري واپسي کا مطالبہ کيا-
رپورٹ کے مطابق آل خليفہ کي سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں نے مختلف شہروں ميں مظاہرين پر فائرنگ اور زہريلي گيس کي شيلنگ کي جس ميں بہت سے افراد زخمي ہوگئے -
بحرين ميں چونکہ سيکورٹي اہلکار اور سعودي فوجي اسپتالوں پر حملہ کرکے زخميوں اور ان کا علاج کرنے والوں کو گرفتار کرليتے ہيں اس لئے مظاہروں کے دوران زخمي ہونے والوں کو اسپتال نہيں لے جايا جاتا-
دوسري طرف بحرين کے ايک سياسي کارکن نے بتايا ہے کہ برطانيہ کي اسپيشل پوليس فورس اسکاٹ لينڈ يارڈ بھي بحرين ميں موجود ہے اور عوام کي سرکوبي ميں آل خليفہ حکومت کي سيکورٹي فورس کي مدد کررہي ہے -
بحرين کے سياسي کارکن علي الفائز نے العالم کو بتايا ہے کہ اسکاٹ لينڈ يارڈ کا ايک دستہ بحرين ميں موجود ہے اور عوام کي سرکوبي ميں آل خليفہ حکومت کے ساتھ تعاون کررہا ہے - انہوں نے بتايا کہ عوام کي سرکوبي کے لئے ايک کمانڈ سينٹر قائم کيا گيا ہے جس ميں سعودي عرب کے اعلي فوجي افسروں کے علاوہ امريکا اور برطانيہ کے ماہرين بھي موجود ہيں -
انہوں نے کہا کہ امريکا اور برطانيہ بحرين پر اپنا تسلط باقي رکھنا چاہتے ہيں جس کے لئے انہوں نے بڑي تعداد ميں اپنے اعلي عہديداروں کو بھيجا ہے جو نزديک سے اس ملک کے حالات اور عوامي تحريک کا جائزہ لينے کے علاوہ بحريني سيکورٹي فورس کو عوام کي سرکوبي کي ٹريننگ بھي ديتے ہيں - بحرين ميں عوام کي انقلابي تحريک فروري دو ہزار گيارہ سے جاري ہے جس ميں اب تک سيکڑوں افراد شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بہت بڑي تعداد کو جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے -.......
/169