ابنا: بريگيڈيئر جنرل امير علي حاجي زادے نے بتايا ہے کہ بيغمبر اعظم ميزائلي فوجي مشقوں کے دوسرے مرحلے ميں آج منگل کےروز مختلف طرح کے بيلسٹک ميزائيلوں کا تجربہ کيا گيا ہے - انہوں نے کہا کہ دوہزار کلوميٹر تک مار کرنے والے ان ميزائيلوں کا تجربہ ايران کے مختلف علاقوں سے کيا گيا اور انہوں نے بيروني دشمن کے فرضي ٹھکانوں کو کاميابي کے ساتھ نشانہ بنا کر تباہ کرديا-
بريگيڈيئر جنرل حاجي زادے کا کہنا تھا کہ فوجي مشقوں کا آخري مراحلہ بدھ کے روز انجام پائے گا جس ميں پہلے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے بمبار طيارے فرضي دشمن کے ٹھکانوں پر بمباري کريں گے اور اس کے بعد بغير پائيلٹ کے طياروں کو بھي استعمال کيا جائے گا-سپاہ پاسداران کے ائيرو اسپيس ڈويژن کے کمانڈر نے پيغمبر اعظم سات فوجي مشقوں پر بيروني طاقتوں کے ردعمل کے بارے ميں کہا کہ وہ ہميشہ اپني مرضي کا تجزيہ کرتے ہيں ليکن ہمارا مقصد صرف اور صرف ايراني فوج کي دفائي صلاحيتوں ميں اضافہ کرنا ہے-
بريگيڈيئر جنرل حاجي زادے نے ايران کے خلاف لگائي جانے والي پانبديوں کے ممکنہ اثرات کے بارے ميں کہا کہ آج اسلامي جمہوريہ ايران دنيا ميں ميزائيل بنانے اور ايکسپورٹ کرنے والے ملکوں ميں شامل ہے لہذا دشمن ايران کے خلاف کوئي احمقانہ حرکت کرنے کي جرات نہيں کرسکتا -انہوں نے سپاہ پاسداران کے تيار کردہ ريڈار کو تباہ کرنے والے جديد ترين ميزائيلوں کے بارے ميں کہاکہ ان ميزائيلوں کا بہت جلد تجربہ کيا جائے گا-
واضح رہے کہ منگل کے روز پيغمبر اعظم فوجي مشقوں کےاہم مرحلے ميں درجنوں قسم کے دور مار اور کم فاصلے تک مار کرنے والے ميزائيلوں کا تجربہ کيا گيا جن ميں شہاب ايک، شہاب دو ، شہاب تين، فاتح ميزائيل، تھنڈر ميزائيل، زلزال ميزائيل، خليج فارس اور قيام نامي ميزائل شامل ہيں - ان ميزائليوں کو ايران کے مختلف علاقوں سے فائر کيا گيا اور انہوں نے بيروني طاقتوں کے ٹھکانوں سے مشابہت رکھنے والے دشمن کے فرضي ٹھکانوں کو کاميابي کے ساتھ نشانہ بنا کر انہيں تہس نہس کرديا-
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي کے ايئرو اسپیس ڈويژن کي تين روزہ فوجي مشقيں پير سے شروع ہوئي ہيں اور بدھ تک جاري رہيں گي-.......
/169