ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران دشمنوں کی سازشوں کے مقابل ہمیشہ شام کی ملت و حکومت کی حمایت کرتا رہے گا۔مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے شام کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سےگفتگو کرتےہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام میں جاری اصلاحات اور جمہوری عمل کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے بل پر ملکوں میں جمہوریت قائم نہیں کی جاسکتی اور آج ڈکٹیٹر حکومتیں اپنے سرمائے اور طاقت کے ساتھ صیہونی حکومت کی آلہ کار بنی ہوئي ہیں اور شام میں صیہونی حکومت کے خلاف جاری مزاحمت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملے گي۔ اس ملاقات میں شام کے اسپیکر جہاد اللحام نے کہا کہ قطر جیسے ممالک آزادی اور جمہوریت کے بار ے میں بات کرتےہیں جبکہ ان کا آدھا ملک امریکہ کے زیر تسلط ہے۔ انہوں نے ایران کی جانب سے شام کی حمایت کو سراہا اور کہا کہ امریکہ یہ سوچتا ہےکہ وہ اپنے ذرائع ابلاغ کے سہارے شام پر اپنے نظریات مسلط کردے گا اور شام کو صیہونی حکومت کے مقابل کمزور بنادے گا۔
شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد جہاد اللحام آج تہران پہنچے ہیں۔ مھر آباد انٹرنیشنل ایر پورٹ پر مجلس شورائے اسلامی کے نائب اسپیکر محود حسن ابوترابی فرد نے ان کا استقبال کیا۔ شام کے اسپیکر اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی کی دعوت پر ایران آئے ہیں۔ وہ تہران میں صدر احمدی نژاد اور وزیر خارجہ علی اکبر صالحی سے بھی ملاقات کریں گے۔ محمد جہاد اللحام کو مئي کے مہینے میں ہونے والے عام انتخابات کے بعد شام کی پارلمینٹ کا اسپیکر منتخب کیا گيا تھا۔
.......
/169