2 جولائی 2012 - 19:30

شام میں امریکہ اور اسکے آلہ کار ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی دراندازی جاری ہے۔

ابنا: جدید ترین ہتھیاروں سے لیس دس ہزار دہشتگرد شام میں دراندازی کرچکے ہیں۔ پریس ٹی وی نے شہر حمص کے قصیر علاقے کے ذرايع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تقریبا دس ہزار دہشتگرد جو اینٹی ٹینک میزائیل اور پیشرفتہ مواصلاتی آلات سے لیس ہیں شام میں دراندازی کرچکے ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ دہشتگرد لبنان کی سرحدوں سے شام میں دراندازی کرکے حمص میں اکٹھا ہورہے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے حمص کے علاقف جورہ الشیاح میں دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے تاہم الحمدیہ اور الخالدیہ میں جھڑپیں جاری ہیں۔ شام کی فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے دوما کو بھی دہشتگردوں سے واپس لے لیا۔ شام میں سرگرم عمل دہشتگرد پسپائي سے پہلے اپنے زیر قبضہ علاقوں کو تباہ کردیتے ہیں۔ یاد رہے شام میں امریکہ اور اس کے پٹھو ممالک جیسے سعودی عرب اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔

 ......./169