ابنا: ہندوستان اور پاکستان کی بارڈر فورس کے حکام کے مذاکرات کا آج سے آغاز ہوا اور یہ مذاکرات پانچ جولائي تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کے وفد میں سندھ اور پنجاب کے رینجرز کے ڈائرکٹر جنرل شامل ہیں اور ان کی سربراہی میں یہ وفد ہندوستان گیا ہے۔
پاکستان اور ہندوستان کے سرحدی فورس کے عھدیداروں کے مذاکرات میں سرحدی امور میں تعاون کے مسئلے سمیت تمام متعلقہ امور پر گفتگو کی جائے۔ اس سے قبل ہندوستان اور پاکستان کے سرحدی حکام کے مذاکرات دوہزار دس میں ہوئے تھے۔....... /169