ابنا: تحريك حماس نے ان افرد كو صہيونی ریاست سے رابطے كے الزام میں گرفتار كيا ہے ابتدائی تحقيقات كے بعد ان كے اعترافات كو شائع كر ديا ہے وزارت داخلہ نے اعلان كيا ہے كہ یہ افراد تحريك حماس كے كچھ رہنماؤں كے قتل میں ملوث ہیں ۔
رپورٹ كے مطابق ملزموں نے صہيونی ریاست كے ساتھ اپنے روابط كا انكشاف كرتے ہوئے مزيد بتايا كہ انہوں نے صہونی حكومت كو ايسی اطلاعات فراہم كی ہیں جن كی بنياد پر حماس كے رہنماؤں كو قتل كيا گيا ہے اور انہوں نے یہ بھی كہا ہے ان میں سابقہ حكومت كی وزارت داخلہ میں ايك فوجی كرنل بھی شامل ہے جو صہیونی حکام سے ملاقات کرتا تھا اور تمام اطلاعات انہیں فراہم کرتا تھا ۔ .......
/169