ابنا: بحرین کے انقلابی گروہوں کی جانب سے آج وسیع مظاہرات کی کال دئےجانے کے بعد آل خلیفہ نے ملک کے میں جگہ جگہ پر بھاری تعداد میں سکیورٹی فورس تعینات کردی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق بحرین کےانقلابی گروہوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آل خلیفہ ہر طرح کے احتجاج اور جلسے جلوسوں کو سختی سے کچل رہی ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کے کارندوں نےگذشتہ روز جمعرات کو بھی سترہ، نبی صالح، جد حفص، اور المصلی میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کے گولے داغے اور فائرنگ کی۔ یاد رہے آل خلیفہ کی شاہی حکومت امریکہ ، مغربی ممالک اور سعودی عرب کی حمایت سے ملت بحرین کی انقلابی تحریک کو کچل رہی ہے۔ آل خلیفہ اور جارح سعودی فوجیوں کی بربریت میں اب تک سیکڑوں انقلابی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئي ہزار انقلابی کال کوٹھریوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ستائيس ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں بحرین میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئي صورتحال اور آل خلیفہ کے تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آل خلیفہ کے سے مطالبہ کیا ہےکہ پرامن مظاہرے کرنے کے ملت بحرین کے حقوق کا احترام کرے اور آزادی بیان نیز بنیادی حقوق کی ضمانت فراہم کرے۔ اس بیان پر امریکہ اور برطانیہ نے دستخط نہیں کئے ہیں بلکہ اس کی مخالفت کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔ ......./169
28 جون 2012 - 19:30
News ID: 325666
بحرین میں آل خلیفہ نے ملت بحرین کی انقلابی تحریک کا مقابلہ کرنے کی غرض سے مختلف علاقوں میں فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔