ابنا: صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے جمعرات کو تہران ميں کمپيوٹر گيم سے متعلق بين الاقوامي نمائش اور فيسٹول کا معائنہ کر نے کے بعد کہاکہ کمپيوٹر گيم انسان کي شخصيت بنانے، اس کي پہنچان متعارف کرانے اور اخلاقيات کوپروان چڑھانے ميں موثر ہوتے ہيں اور ان کھيلوں سے معاشرے ميں قدروں کے نظام اور ان کے معيار کو رواج ديا جاسکتا ہے - صدر ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ايران کي قوم قديمي اور مالا مال ثقافت کي حامل ہے اور اس کے پاس گرانقدر تہذيب ہے کہاکہ ايران کي تاريخ اس کے نظريات اور اس کي افسانوي شخصيات نے ايک وسيع اور موثر ثقافت کے لئے کام کرنے کي راہ ميں بے پناہ گنجائش فراہم کردي ہے -صدر ڈاکٹرمحمود احمدي نژاد نے سائبر کي دنيا ميں ايراني نوجوانوں کي لائق تحسين کاميابيوں اور کاوشوں کي تعريف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور ميں کمپيوٹر گيم ايک موثر عنصر اور عظيم ثقافتي کام ميں تبديل ہوچکے ہيں - صدر احمدي نژاد نے کمپيوٹر گيم سے متعلق منعقدہ فيسٹول اور نمائش کے چھبيس اسٹالوں کا معائنہ کيا- يہ نمائش تيس جون تک تہران ميں جاري رہے گي- اس نمائش ميں ايران کي ستر اور ديگرملکوں کي گيارہ کمپنيوں نے شرکت کي ہے......../169
27 جون 2012 - 19:30
News ID: 325503
اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا ہے کہ کمپيوٹر گيم ثقافتي ميدانوں ميں موثر واقع ہونے اور ثقافت کو منتقل کرنے کا طاقتور ذريعہ ہے-