ابنا: وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے آج قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں قزاقستان کے صدر نور سلطان نظر بایف کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران مذکورہ بات کہی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک چاہتے ہیں کہ ایٹمی معاملہ " جیت جیت " کی بنیاد پر حل ہو۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کے شہر استنبول میں تین جولائي کو ہونے والے ماہرین کے اجلاس میں روڈ میپ کے بارے میں اور بعض تکنیکی اور اسٹریٹیجک مسائل کے بارے میں بات چیت ہوگي۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران گروپ پانچ جمع ایک اور ایران کے مذاکرات کی میزبانی کے لئے حکومت قزاقستان کی آمادگي کا خیر مقدم کرتا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے صدر نور سلطان بایف کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائي اور بین الاقوامی مسائل ، خاص طور سے ، مسئلۂ شام اور ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں بات چیت کی۔......./169
26 جون 2012 - 19:30
News ID: 325229
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے حل کے عمل میں پیش رفت ہورہی ہے۔