ابنا: مصری عوام نے شہیدہ مروہ الشربینی کی تیسری برسی منانے کے لئے انٹرنیٹ پر اعلان کرتےہوئے اس میں لوگوں کی شرکت کی اپیل کی ہے۔ اس بیان میں کہا گيا ہے کہ مروہ الشربینی کو جرمنی میں ایک دہشتگرد نے قتل کردیا تھا۔ دہشتگرد نے ان پر چاقو سے اٹھارہ وار کئے جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئيں۔ ا سکے بعد انہیں شہیدہ حجاب نام دیا گيا۔ اس واقعے کے بعد گرچہ ملت مصر نے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا تھا لیکن صیہونیت نواز سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت نے اس پر کوئي توجہ نہیں کی تھی ۔ شہیدہ حجاب مروہ الشربینی کی تیسری برسی کی مناسبت سے شہر اسکندریہ اور قاہرہ میں جرمن سفارتخانے کے سامنے انسانی زنجیر بھی بنائي جائے گي......../169
26 جون 2012 - 19:30
News ID: 325124
مصر میں شہیدہ حجاب کی تیسری برسی منانے کی زور دار تیاریاں ہورہی ہیں۔