26 جون 2012 - 19:30

فلسطین کے سنہ 1948ءکےمقبوضہ علاقوں کی تحریک اسلامی نے بیت المقدس اوردیواربراق کے بارے میں روسی صدر کے بیان کی مذمت کی.

ابنا: فلسطین انفارمیشن سنٹرکی رپورٹ کےمطابق،ولادیمیر پوٹین نےمنگل کے دن،براق کےعلاقے کے دورے کے بعد کہا ہے کہ یہاں یہود کی تاریخ کو قدس کے پتھروں پر کندہ دیکھا جا سکتا ہے!مقبوضہ فلسطین کی اسلامی تحریک کے سرکاری ترجمان " زاہی نجیدات"نے،سات سال کی بعد دورے پر آۓ ہؤے ،روس کے صدر کے اس اظہار خیال کی مذمت کی ہے.دوسری جانب "الا قصی"کے ادارہ اوقاف و میراث اسلامی نے پوٹین کے بیان پر رد عمل میں کہا ہےکہ دیوار براق اسلامی اوقاف ومیراث میں شامل اورمسجد الاقصی کا اٹوٹ حصہ ہے جبکہ تمام تاریخی شواھد اور بین الاقوامی دستاویزات اس کے اسلامی ہونے پر تاکید کرتے ہیں-......./169