ابنا: حالیہ مہینوں کے دوران صیہونی حکومت کی سیاسی اور اقتصادی مشکلات میں شدت پیدا ہونے کے بعد اس حکومت کے خلاف صیہونیوں کے احتجاجات کا دائرہ وسیع ہوا ہے۔ صہیونی ریاست میں سیاسی بحران میں شدت پیدا ہونے کے بعد سیاسی تنازعات اور اقتدار کی رسہ کشی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے اور نۓ متزلزل سیاسی اتحاد وجود میں آئےہیں ۔یہ سب ایسی حالت میں ہے کہ جب صیہونی فوج کو بھی وسیع اور عمیق بحران کا سامنا ہے۔ اس سلسلےمیں صیہونی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف بنی گانتس نے فوج کے لۓ بڑھتی ہوئي مشکلات کی خبر دی ہے۔ بنی گانتس نے کہا ہے کہ فوج کو درپیش مشکلات اور چیلنجز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور فوج کی نوکری چھوڑنے والوں کی تعداد مزید بڑھتی جارہی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب صیہونی فوجی حکام بارہا فوجیوں کی کمی پر اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ اسرائيلی ذرائع کے مطابق سنہ دو ہزار دس میں ایک ہزار آٹھ سو فوجیوں نے اپنی نوکریاں چھوڑ دی تھیں جبکہ سنہ دو ہزار بارہ کے پہلے پانچ مہینوں میں یہ تعداد دو ہزار سات سو تک جاپہنچی ہے۔ صیہونی فوجیوں کی اپنے مستقبل کے بارے میں مایوسی ، حکومت کی جانب سے کۓ جانے والے وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونا اور سنہ دو ہزار چھ اور دو ہزار نو میں لبنان اور فلسطین کی استقامت کے ہاتھوں صیہونی فوج کی ذلت آمیز شکست صہیونی فوجیوں کے حوصلوں کے پست ہونے اور فوج میں صیہونی جوانوں کے بھرتی نہ ہونے کے اسباب ہیں۔ اس وقت صیہونی فوج میں جبری طور پر ڈیوٹی دینے والے اکثر فوجی اسرائيل کی جنگ پسندانہ پالیسیوں سے شدید ناراض ہیں۔ اور وہ فوج کو چھوڑ کر جانے کا کوئي موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔ اسرائيلی جوانوں کا فوج میں شامل نہ ہونا صہیونی ریاست کے لۓ ایک بہت بڑی مشکل بن چکا ہے۔ اور فوج کی نوکری چھوڑنا اور اپنے افسروں کے احکام پر عمل نہ کرنا اس مشکل میں شدت پیدا ہونے کا باعث بنا ہے۔ اور اسی وجہ سے توسیع پسندانہ پالیسیوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں صیہونی حکومت کا اہم رکن سمجھی جانے والی ہے فوج متزلزل ہو چکی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی اور لبنانی استقامت کے مقابلے میں صہیونی ریاست کی شکستوں کی وجہ سے صیہونیوں کے درمیان ایک طرح کا خوف پیدا ہوگيا ہےاور وہ مختلف بہانوں کے ساتھ فوج میں بھرتی ہونے اورنوکری سے گریز کرنے لگے ہیں۔ ان تمام امور سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ صہیونی ریاست اپنے زوال کی جانب بڑھ رہی ہے اور اس کی نابودی کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔......./169
26 جون 2012 - 19:30
News ID: 325115
صہیونی ریاست کو مختلف میدانوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور یہ حکومت ہر میدان میں اپنے زوال کی جانب بڑھ رہی ہے۔