ابنا: کراچي کي ڈسٹرکٹ ملير جيل ميں قيد315ماہي گيروں ميں سے 311 کو آج رہا کيا کيا گيا ہے. جيل ذرائع کے مطابق تين قيديوں کو سزا پوري نہ ہونے کے باعث روک ليا گيا جبکہ ايک قيدي طبيعت خراب ہونے کے باعث بعد ميں رہا کيا جائے گا.آج رہا کيے جانے والے قيديوں ميں سے 290 قيدي بڑي عمر کے اور 21 بچے ہيں.بھارتي ماہي گير وں کوپاکستاني سمندري حدود ميں داخل ہونے کي وجہ سے گرفتار کيا گيا تھا.ان قيديوں کو کل واہگہ کے راستے بھارت روانہ کيا جائے گا. کافي عرصے بعد يہ پہلا موقع ہے جب اتني بڑي تعداد ميں بھارتي قيديوں کو ايک ساتھ رہا کيا جارہا ہے......../169
26 جون 2012 - 19:30
News ID: 325111
کراچي… پاکستان ميں قيد 311بھارتي ماہي گيروں کو آج رہا کر ديا گيا.