ابنا: پوليس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے ميں ڈالميا ميں نامعلوم افراد نے ايک دکان پر دستي بم سے حملہ کيا جس کے نتيجے ميں شکيلہ نامي خاتون ہلاک اور تين افراد زخمي ہوگئے اسسٹنٹ پوليس سرجن عباسي شہيد اسپتال ڈاکٹر سليم کے مطابق ہلاک ہونے والي خاتون کي لاش اور زخمي کو اسپتال منتقل کيا گيا ہے ،عيني شاہدين کے مطابق اسي علاقے ميں ملزمان نے ايک پوليس موبائل کو بھي نشانہ بنايا جس سے ايک اہلکار زخمي ہوا علاوہ ازيں لياري کے علاقے آگرہ تاج کالوني ميں بھي ايک دستي بم کے حملے کے نتيجے ميں چار افراد زخمي ہوئے جنہيں سول اسپتال منتقل کيا گيا ہے......../169
26 جون 2012 - 19:30
News ID: 325110
کراچي کے علاقے ڈالميا اور لياري ميں دستي بم کے حملوں ميں ايک خاتون ہلاک اور پوليس اہلکار سميت8افراد زخمي ہوگئے.