25 جون 2012 - 19:30

مصر کے صدارتي انتخابات ميں شکست کھانےوالے اميدوار احمد شفيق ملک چھوڑ کر چلے گئے ہيں-

ابنا: احمد شفيق منگل کي صبح قاہرہ سے ابوظہبي کے لئے روانہ ہوگئے- احمد شفيق متحدہ عرب امارات کي ائرلائن سے روانہ ہوئے اور ان کا يہ سفر مکمل طور پر خفيہ رکھا گيا- خبروں کے مطابق قاہرہ کے بين الاقوامي ہوائي اڈے کے کارکن اور ملازمين ان کو اس طرح جاتے ديکھ کر حيران رہ گئے-خبروں کے مطابق احمد شفيق کے ائرپورٹ پہنچنے سے صرف چند منٹ قبل ہي ان کے ہوائي اڈے پہنچنے کي اطلاع ہوائي اڈے کے حکام کو دي گئي......../169