24 جون 2012 - 19:30

پاکستان کےوزیر اعظم کے مشیر داخلہ نے پاک - افغان سرحد پردہشتگردوں کے حملے پر ناراضگی کا اظہارکیا ہے.

ابنا: پاکستان کے مشیر داخلہ رحمان ملک نے افغانستان کے وزیر داخلہ سے رابطہ کرکے دہشتگردوں کے حملے کےخلاف شدید احتجاج کیا ہے. دیر بالا میں افغانستان سے سرحدی حملے میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کے10 اہلکار ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا.

دہشتگردوں کے حملے کے بعد پاکستانی سیکورٹی فورسزنے جوابی کاروائی کر کے 15 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے - سیکورٹی اہلکار سرحد پر گشت زنی کر رہے تھے کہ دہشتگردوںنے ان پر حملہ کیا.

تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 4 سیکورٹی اہلکار انکے قبضے میں ہیں - تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس حملے میں ان کا کوئی ساتھی ہلاک نہیں ہوا ہے.
.......
/169