24 جون 2012 - 19:30

افغانستان میں نیٹو ہائی کمان نے نیٹو کے چار فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی-

ابنا: کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق نیٹو کی جانب سے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو کا ایک فوجی ہفتے کے دن طالبان کے حملے میں جبکہ دوسرا بم حملے میں ہلاک ہوگیا - 

نیٹو نے مزید کہا ہے کہ اسکے دو فوجی افغانستان کے جنوب میں ڈرائیونگ کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے - 

نیٹو نے اپنے اس بیان میں اپنی ایک فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا ہے.
.......
/169