ابنا: جنرل امیر علی حاجی زادہ نے بیرون ملک میں تعینات ایران کے فوجی اتاشیوں سے ملاقات میں کہا کہ ملت ایران کے خلاف مغرب نے تینتیس برسوں سے پابندیاں لگارکھی ہیں جن کا ہمیشہ الٹا نتیجہ نکلا ہے اور ہمارے ملک کی آمادگی اور توانائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ایران کے ہمسایہ ملکوں میں بڑی طاقتوں کی وسیع فوجی موجودگي کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت کا ایک ایک فرد آمادہ و ہوشیار ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج بھی باریک بینی اور پورے جذبے کے ساتھ کسی بھی ملک کے ظلم کا بھر پور جواب دیں گي۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف مغرب کی تمام سازشیں ناکام ہوجائيں گي اور ملت ایران تمام خطروں کو مواقع میں تبدیل کرلے گي......../169
23 جون 2012 - 19:30
News ID: 324486
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائيہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی ہرطرح کی جارحیت کا نہایت سخت جواب دے گا۔