ابنا: نیٹو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے سڑک کنارے ایک بم دھماکہ کیا تھا جس میں اس کے دو فوجی مارے گئے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ آج گاڑی کے ایک حادثے میں نیٹو کے دو فوجی مارگئے ہیں نیٹو کے بیان میں فوجیوں کے مارے جانے اور حادثے نیز ان کی شہریت کا ذکر نہیں کیا گيا ہے۔ ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاھد نے دعوی کیا ہے کہ آج صبح صوبہ غزنی کے گيرو علاقے میں ایک امریکی ٹینک تباہ کردیا گيا جس میں چار افراد مارے گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق افغانستان میں رواں برس کے آغاز سے اب تک دو سو غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں......../169
23 جون 2012 - 19:30
News ID: 324444
افغانستان کے جنوبی علاقے میں نیٹو کے دو فوجی مارے گئے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق نیٹو نے بھی کردی ہے۔