22 جون 2012 - 19:30

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کےنمائندےکوفی عنان نےشام کےبحران کےحل کےلئےہونےوالےعالمی اجلاس میں ایران کی موجودگی کوضروری قراردیاہے۔

ابنا: کوفی عنان نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں جنیوااجلاس میں ایران کےکردار پرتاکیدکی اور اس اہم اجلاس میں تہران کی موجودگی کامطالبہ کیا۔واضح رہے کہ اس اجلاس کےشرکاء کاابھی تعین نہيں ہوا ہے۔جینوااجلاس جواس مہینےکےختم ہونےسےپہلےہی منعقد ہونےوالاہے اس میں شام کےبحران کےحل اورطرفین کودشمنی سےدست بردار ہونے کی عملی راہوں کاجائزہ لیاجائےگا۔اسلامی جمہوریہ ایران دمشق اورکوفی عنان کےدرمیان ہونےوالےاتفاق رائے کےمطابق شام کےبحران کےسیاسی حل ميں مدد کےلئے تیارہے اوربارہا اس مسئلےکےعالمی اورعلاقائی فریقوں کو ہرطرح کےمداخلت پسندانہ اورعاجلانہ اقدام سےاجتناب کی دعوت دی ہے ۔سیاسی ماہرین کاخیال ہےکہ شام کےپڑوسی اورعلاقائی ممالک بحران کوکم کرنےکےلئےتعمیری کرداراداکرسکتےہیں ۔ اقوام متحدہ کےنمائندےکی جانب سے علاقائی تبدیلیوں میں موثرممالک کےکلیدی کردارپرتوجہ دینےکی ضرورت اور علاقائی اورعالمی کوششوں میں ایران کے کلیدی کردارپر روس کی تاکید اسی حقیقت کی جانب اشارہ ہے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اس راہ پرگامزن رہنےکےلئے شام میں قومی اتحاد اورمفاہمت کومضبوط بنانےکےساتھ ہی مسائل کےحل کےلئے تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔......./169