ابنا: ترکی کی حکومت نےکہاہےکہ وہ واقعےکی تفصیلات واضح ہونےکےبعدہی کوئی ردعمل ظاہرکرےگی ۔
واضح رہے کہ ترکی کاایف فور فینٹم طیارہ شام کےقریب مشرقی بحیرہ روم پرپرواز کےدوران جمعے کولاپتہ ہوگیاتھا جس میں دوپائلٹ سوارتھے۔
شام کی فوج نےایک بیان میں کہاہےکہ ترکی کالڑاکا طیارہ شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بناپرتباہ کیاگیاہے۔
اس صورت حال کاجائزہ لینےکےلئے ترک کابینہ اور فوج کااجلاس ہوا جس کےبعد وزیراعظم ہاؤس سےجاری ہونےوالےبیان میں کہاگیاکہ شامی حکام کےساتھ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کےبعد یہ بات واضح ہوگئی کہ طیارےکوشام نےمارگرایاہے۔بیان میں کہاگیاہےکہ لاپتہ پائلٹوں کی تلاش کےلئےآپریشن جاری ہے۔
.......
/169