ابنا: بحرين سے موصولہ خبروں ميں بتاياگيا ہے کہ پرامن مظاہرين پر آل خليفہ حکومت کے جرائم کا دائرہ خطرناک حدتک بڑھتا جارہا ہے - اس درميان يہ بھي اطلاعات ہيں کہ بحريني عوام پر ہورہے مظالم ميں امريکي حکومت آل خليفہ حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہي ہے جس کي وجہ سے امريکا کے تئيں بحريني عوام ميں نفرت ميں شدت آگئي ہے - اس سلسلے ميں بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت، جمعيت وفاق ملي کے شعبہ انساني حقوق کے سربراہ نے مطالبہ کيا ہے کہ ان سيکورٹي اہلکاروں اور ذمہ داروں پر مقدمہ چلايا جائے جو پر امن مظاہرين پر فائرنگ اور زہريلي گيس کي شيلنگ کرتے ہيں -بحرين کي جمعيت وفاق ملي کے رہنما ہادي الموسوي نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ فائرنگ اور زہريلي گيس کي شيلنگ عالمي قوانين کے اعتبار سے منع ہے کہاکہ بحريني سيکورٹي اہلکاروں کے ذريعے فائرنگ اور زہريلي گيس کي شيلنگ کي وجہ سے بڑي تعداد ميں بحريني شہري معذور اور اپاہج ہوگئے ہيں - بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کي پرامن انقلابي تحريک گذشتہ برس چودہ فروري سے جاري ہے اور اب تک بحريني اور سعودي سيکورٹي اہلکاروں اور فوجيوں کے ہاتھوں سيکڑوں بحريني شہيد و زخمي ہوئے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرکے جيلوں ميں ڈال ديا گيا ہے......../169
20 جون 2012 - 19:30
News ID: 323859
بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوامي مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاري ہے-