20 جون 2012 - 19:30

بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے ایک بار پھر ملت فلسطین کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: غضنفر رکن آبادی نے صیہونیت مخالف یہودی خاخاموں سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے فلسطینی کاز کے دفاع اور صیہونی حکومت کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کو اپنے نصب العین میں شامل کررکھا ہے اور ہرگز ان اہداف سے دستبردار نہیں ہوگا۔ غضنفر رکن آبادی نے کہا کہ تمام ادیان اور مذاہب کی پیرو آزاد ضمیر قوموں کی ہوشیاری صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں نہایت موثر ہے۔ 

یہودی خاخاموں نے اس ملاقات میں مسئلہ فلسطین حل کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی منصفانہ تجویز کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سرزمیں فلسطین میں عدل و انصاف قائم کرنے کی ایران کی کوششوں اور کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے ایران کی کوششوں کو حق پسندی کا بے مثال نمونہ قراردیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے تجویز پیش کی ہےکہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لئے فلسطین کے اصلی باشندوں کی شرکت سے ریفرینڈم کرایاجائے خواہ وہ مسلمان ہوں عیسائي ہوں یا یہودی ہوں۔
........
/169