18 جون 2012 - 19:30

نيويارک ميں ہزاروں افراد نے امريکي پوليس کے نسل پرستانہ رويئے کے خلاف مظاہرے کئے ہيں-

ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں عام لوگوں نے شہر کے مختلف علاقوں ميں قائم پوليس چيک پوسٹوں کے خلاف احتجاج کيا-مظاہرين کا کہنا تھا کہ يہ چيک پوسٹيں اقليتوں کو تنگ کرنے اور ان کے لئے مشکلات کھڑي کرنے کا سبب بن گئي ہيں-امريکہ کي پوليس نے گزشتہ برس مشکوک دکھائي دينے والے سات لاکھ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست ميں ليا تھا جن ميں سے ستاسي فيصد سياہ فام باشندے تھے-اس پرامن مظاہرے ميں سياہ فاموں ، عيسائيوں، يہوديوں اور مسلمانوں سميت امريکي سماج کے مختلف طبقات کے لوگ شريک تھے-سروے رپورٹوں کے مطابق اکياون في شہري نيويارک پوليس کے اس رويئے  کے سخت مخالف ہيں- نيويارک پوليس کا دعوي ہے کہ اس کي يہ پاليسي شہر ميں جرائم کے خاتمے اور اسحلہ کي نمائش روکنے ميں مدد گار ثابت ہورہي ہے، ليکن صرف سن دوہزار گيارہ ميں صرف دو في صد سے بھي کم چيک پوسٹيں اسلحہ برآمد کرنے ميں کامياب ہوئي ہيں-

.......

/169