ابنا: ناوي پلئي نے جنيوا ميں اقوام متحدہ کي انساني حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قبائلي علاقوں پر امريکا کے ڈرون حملوں کا جاري رہنا تشويشناک ہےـ انہوں نے ان حملوں ميں ہونے والي ہلاکتوں کي آزادانہ تحقيقات کرائے جانے کي ضرورت پر زور دياـ کونسل ميں پاکستان کے مندوب ضمير اکرم نے بھي امريکا کے ڈرون حملوں کو عالمي قوانين کي خلاف ورزي اور پاکستان کے اقتدار اعلي کي مخالفت قرار ديا ہےـ انہوں نے کہا کہ عالمي برادري کو اس مسئلے کا سنجيدگي سے نوٹس لينا چاہئےـ
پاکستان کے قبائلي علاقوں پر امريکہ کے ڈرون حملوں کي وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشيدگي کا شکار ہيں ـ امريکا کا کہنا ہے کہ ان حملوں ميں طالبان اور القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا جاتا ہے تاہم حقائق کے مطابق ان حملوں ميں بيشتر عام شہري ہلاک ہوتے ہيں.......
/169