18 جون 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ریو ٹونٹی پلس اجلاس میں قوموں کے حق میں فیصلے کرنے کی کوشش کی جائے گي۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے لاطینی امریکہ کے تین ملکوں کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام کے حکام برازیل کے اجلاس سے غلط فائدہ اٹھانے کی فکر میں ہیں بنابریں یہ کوشش کی جائے گي کہ اس اجلاس میں قوموں کے حق میں فیصلے کئے جائيں۔ یاد رہے صدر احمدی نژاد سب سے پہلے بولیویا جائيں گے اس کےبعد وہ ریو ٹونٹی پلس اجلاس میں شرکت کرنے برازیل جائيں گے۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ یکطرفہ ترقی جو کہ ماحولیات کو خراب بھی کررہی ہے صرف اور صرف سرمایہ دارانہ نظام کے حق میں ہے اور اس سے قوموں کی غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کا جاری رہنا کسی بھی طرح سے صحیح نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں میں کرہ ارض کی پانچ فیصد آبادی ہے وہ ماحولیات کو سب سے زیادہ خراب کررہے ہیں۔ صدر جناب احمد نژاد نے کہا کہ ان ملکوں کو اپنی پالیسیوں کی اصلاح کرنی چاہیے۔ صدر احمدی نژاد آخر میں ونزوئيلا جائيں گے ۔ صدر احمدی نژاد پیر کی رات لاطینی امریکہ کے ملکوں کے دورے پر روانہ ہوچکے ہیں۔..... /169