ابنا:رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نےآج ستائيس رجب عید سعید بعثت کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام، تہران میں متعین اسلامی ملکوں کے سفیروں اور شہدا کے اھل خانہ سے خطاب میں امت اسلامی بالخصوص ملت ایران کو عید بعثت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے نہایت اہم امور کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ آپ نے اسلامی نظام کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ دشمن کو ایران کی صابر اور مجاھد ملت کے مقابل اپنی ناکامیوں سے عبرت لینی چاہیے۔ آپ نے فرمایا کہ دشمنوں کو جان لینا چاہیے کہ ایسی قوم کے مقابلے میں جس نے قرآن سے استقامت و اتحاد کا سبق لیا ہے اور اپنی توانائيوں کو سمجھ چکی ہے تکبر، خود کو سب سے برتر سمجھنا اور بے جا توقعات، بے سود ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ تمام مشکلات کا سرچشمہ دنیا پر حاکم تسلط پسند نظام اور تسلط پسند نیز تسلط پذیر طبقے ہیں اور اس کی راہ حل یہی ہے کہ قومیں بے تحرکی اور تسلط پذیری سے نکل آئیں۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے علاقے کے بعض ملکوں میں تسلط پسند طاقتوں کی کشت و کشتار اور کھلم کھلا ظالمانہ پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ظالم عالمی طاقتوں کی نگاہ میں انسان اصولا کوئي حیثیت و مقام نہیں رکھتا چنانچہ مغربی ملکوں کے اقتصادی مسائل کے سلسلے میں دنیا دیکھ رہی ہے کہ بڑی طاقتیں صرف بینکوں اور کمپنیوں کے مالکین کے مسائل حل کرنے پرتلی ہوئي ہیں اور عوام کے مسائل کو کوئي اہمیت نہیں دیتی ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی نے اھل تشیع اور اھل سنت کو ایک دوسرے سے ڈرانے کی دشمنان اسلام کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اتحاد کو عالم اسلام کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیا۔ آپ نے بعض عناصر کی تفرقہ انگيزی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فرمایا کہ جو لوگ بنیادی طور سے اسلام کو تسلیم نہیں کرتے اور نہ تشیع کو سمجھتے ہیں نہ ہی اھل سنت کو وہ لوگ تسلط پسند طاقتوں کی جاسوس تنظیموں کے ایماء پر تشیع کی ترقی سے تشویش کا اظہار کرکے تفرقے کی آگ بھڑکار ہے ہیں۔ رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای نے علاقائي قوموں کے انقلابوں کو منحرف اور قبضے میں لینے کے لئے تسلط پسند طاقتوں کی بلاوقفہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ قوموں کو چاہیے کہ وہ خداداد فکر و عقل کی نعمت اور نصرت الھی پر حسن ظن رکھتے ہوئے اپنے پیروں پر کھڑی ہوں اور تسلط پسندوں کے سامنے استقامت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی قسمت کا فیصلہ کریں۔ ......./169
17 جون 2012 - 19:30
News ID: 323146
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمي سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دشمن یہ جان لے کہ ملت ایران سے بے جا توقعات اور تکبر اسے کوئي فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔