15 جون 2012 - 19:30

مصر ميں صدارتي اليکشن کے دوسرے مرحلے کے لئے سنيچر کو ايسي حالت ميں پولنگ شروع ہوئي ہے کہ دو دن قبل نومنتخب پارليمنٹ تحليل کردي گئ ہے اور انقلاب کو سبوتاژ کرنے کي سازشي کوششوں ميں تيزي آگئ ہے -

ابنا: مصر کے صدارتي انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے پولنگ سنيچر کي صبح شروع ہوئي دوسرے مرحلے کے انتخابات ميں اخوان المسلمين کے اميدوار ممحد مرسي اور سابق ڈکٹيٹر  حسني مبارک کے دور اقتدار کے آخري وزير ا‏عظم احمد شفيق ايک دوسرے کے آمنے سامنے ہيں-
مصر کے صدارتي انتخابات کے دوسرے دور کے لئے پولنگ اتوار کو بھي جاري رہے گي-
      پچيس جنوري دوہزار گيارہ کو حسني مبارک کي معزولي کے بعد مصر ميں يہ پہلے صدارتي انتخابات کا دوسرا مرحلہ ہے -
       يہ انتخابات ايک ايسے ماحول ميں ہورہے ہيں جب دو روز قبل ہي مصر کي سپريم کورٹ نے ايک حکم جاري کرتے ہوئے مصر کي نومنتخب پارليمنٹ کو تحليل کردياہے -  مصر کي نئي پارليمنٹ ميں اسلام پسند جماعتوں کا غلبہ تھا -
   مصر کے صدارتي انتخابات کے دوسرے مرحلے ميں اخوان المسلمين کے اميدوار محمد مرسي نے کہا ہے کہ اگر وہ کامياب ہوجاتے ہيں تو مصري عوام کي انقلابي  امنگوں کي پاسداري کريں گے- محمد مرسي نے يہ بھي کہا ہے کہ وہ تمام سياسي جماعتوں کے ساتھ مل کرحکومت تشکيل ديں گے- اخوان المسلمين کے اميدوار محمد مرسي نے انتخابي مہم کے دوران اپني آخري تقرير ميں کہا کہ کاميابي کي صورت ميں وہ وسيع البنياد حکومت تشکيل ديں گے جس ميں سلفي اور قبطي سبھي شامل ہوں گے - انہوں نے اسي طرح يہ بھي کہا کہ اب جبکہ مصر کے عوام نے حسني مبارک کو اقتدار سے نيچے اتار پھينکا ہے عوام  اس بات کي اجازت نہيں ديں گے کہ آمريت کي باقيات دوبارہ اقتدار ميں آجائيں - محمد المرسي نے مصري عوام سے وعدہ کيا اقتدار ميں آنے کے بعد وہ ملک ميں ہرطرح کي  امتيازي پاليسيوں کا خاتمہ کرديں گے خواہ وہ مذہب کي بنياد پر ہو يا قوميت کي بنياد پر -
      دوسري جانب حسني مبارک کي حکومت کے آخري وزير اعظم احمد شفيق نے صہيوني حکومت سے وعدہ کيا ہے کہ وہ کيمپ ڈيوڈ معاہدے کي پاسداري کريں گے- خبروں کے مطابق ايک ايسي دستاويز منظر عام پر آئي ہے جس ميں عمر سليمان نے موساد کي طرف سے کہا ہے کہ اسرائيل احمد شفيق کي انتخابات ميں کاميابي کي بھرپور حمايت کرے گا  بشرطيکہ وہ مصر اور اسرائيل کے درميان ہونےوالے کميپ ڈيوڈ معاہدے کي پاسداري کا وعدہ کريں اور اس بات کو يقيني بنائيں کہ اسرائيل کے لئے گيس سپلائي جاري  رہے گي- اس دستاويز ميں اسي طرح يہ بھي کہا گيا ہے کہ احمد شفيق کو چاہئے کہ وہ مصر کے صحرائے سينا کو صيہوني حکومت کے مفاد کے تحت ديکھے اور مصر سے غزہ جانےوالوں پر کڑي نگراني کرے اور بيت المقدس کو اسرائيل کا دارالحکومت تسليم کرے -
    دريں اثناء مصرکي متعدد تنظيموں نے ايک بيان ميں حکمراں فوجي کونسل پر الزام لگايا ہے کہ وہ مصري عوام کے انقلاب کے خلاف بغاوت کي سرپرستي کررہي ہے- ان تنظيموں نے مصري پارليمنٹ کے ممبران سے کہا ہے کہ وہ انقلاب کو سبوتاژ کرنے کي کوششوں  کو ناکام بنانے کے لئے انقلابيوں کي صفوں ميں شامل ہوجائيں-
  مصر کي انقلابي تنظيموں اور گروہوں کے اتحاد نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ مصر کي حکمراں فوجي کونسل گذشتہ برس فروري سے ہي مصري عوام کے انقلاب کو ناکام بنانے کي کوششوں ميں مصروف ہے اور اس نے اپني انہي کوششوں کے تحت ہي انقلابيوں کے قاتلوں کو رہا کيا اور حسني مبارک، اس کے بيٹوں  اور اس کے ساتھيوں کو پھانسي کي سزا نہيں ہونے دي اور اب اس نے نو منتخب پارليمنٹ کو تحليل کراديا ہے –
مصر کي ان تنظيموں نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ ان سارے اقدامات سے اس بات کي نشاندہي ہوتي ہے کہ مصر کي حکمراں فوجي کونسل انقلاب کو سبوتاژ کرنے کي سازش کرنےوالوں کي سرپرستي کررہي ہے اور اس کوشش ميں ہے کہ وہ سابقہ حکومت کي باقيات کو دوبارہ اقتدار ميں لے آئے-
بيان ميں کہا گيا ہے کہ مصر کے صدارتي انتخابات حسني مبارک کي حکومت کو دوبارہ بحال کرنے لئے ايک مضحکہ خيز ڈرامہ ہے  -
.......

/169