15 جون 2012 - 19:30

بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت، جميعت الوفاق نے کہا ہے کہ ملک کے عوام اپنے حقوق کي بالادستي کے لئے جدوجہد جاري رکھيں گے-

ابنا: دارالحکومت منامہ کے نواحي علاقے الدازا ميں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے الوفاق کے سيکريٹري جنرل شيخ علي سلمان نے کہا کہ بحريني عوام اپنے مطالبات سے ہرگز دستبردار نہيں ہونگے اور انکي انقلابي تحريک کاميابي کے حصول تک جاري رہے گي- شيخ علي سلمان نے واضح کيا کہ جب تک ملک ميں ا نقلابي تحريک جاري ہے اس دوران ہونے والے ہرطرح کے جاني اور مالي نقصان کي ذمہ داري موجودہ شاہي حکومت پر عائد ہوگي-

درايں اثناء بحريني عوام نے جمعے کے روز بھي شاہي حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاري رکھا اور ايک بار پھر اپنے ملک کے سعودي عرب کے ساتھ مجوزہ الحاق کے خلاف نعرے لگائے- الدراز  ميں ہونے والے مظاہروں ميں شريک لوگ شاہي حکومت کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے- سعودي عرب کي حمايت يافتہ شاہي حکومت کے سيکورٹي اہلکارون نے پرامن مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ان پر ايک بار پھر زہريلي آنسو گيس کے گولے پھينگے اور بعدازاں فائرنگ کردي -

بحريني سيکورٹي اہلکاروں کے پر تشدد اقدامات کے نتيجے ميں متعدد مظاہرين کے زخمي ہونے کي خبر ہے جنہيں گرفتاريوں کے خوف سے اسپتال ميں داخل نہيں کرايا گيا ہے- شاہي حکومت نے زخمي ہونے والوں  کو گرفتار کرنے کے لئے اسپتالوں پر پہرے بٹھاديئے ہيں- بحرين کي نمائشي عدالت نے گزشتہ دنوں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سيکورٹي فورس کي فائرنگ ميں زخمي ہونے والوں کا علاج کرنے کے جرم ميں نو ڈاکٹروں کو ايک سے پانچ سال تک قيد کي سزا سنائي ہے........

/169