15 جون 2012 - 19:30

عراق كے دارالحكومت بغداد میں امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كی شہادت كے موقع پر كاظمين میں ايك ملين سے زائد زائرين پہنچ چكے ہیں۔

ابنا: زائرين امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كی شہادت كے دن عزاداری كركے اپنی عقيدت كا اظہار كریں گے۔ رپورٹ كے مطابق كاظمين میں امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كے حرم كے اطراف كی سڑكیں زائرين سے پر ہوچكی ہیں۔ یہ زائرين عراق كے مختلف صوبوں سے آئے ہیں۔

عراقی سيكورٹی فورسز نے سيكورٹی كے سخت اقدامات كئے ہیں۔ ہزاروں سيكورٹی اہلكار دہشت گردی كے كسی واقعہ سے نمٹنے كيلئے تيار ہیں۔

سركاری ذرائع كا كہنا ہے كہ بغداد میں دہشت گردی كے واقعات كے باوجود امام موسی كاظم ﴿ع﴾كے حرم میں لاكھوں عقيدت مند پہنچ چكے ہیں۔

رپورٹ كے مطابق عراقی حكومت نے امام موسی كاظم ﴿ع﴾ كی شہادت كے دن زائرين كی سيكورٹی كيلئے سخت اقدامات كر ركھے ہیں اور زائرين كی سہولت كيلئے كل سركاری چھٹی كا اعلان كيا ہے۔ .......

/169